۲- جہنم کی کھائیاں اور اس کی گہرائی:
جب کوئی چیز ایک دوسرے سے اوپر ہو تو اسے ’’درج‘‘ اور اگر ایک دوسرے سے نیچے ہوتو ’’درک‘‘ کہتے ہیں ، چنانچہ جنت کے ’’درجات‘‘ (مراتب) ہوتے ہیں اور جہنم کے ’’درکات‘‘(تہیں اور گہرائی) ہوتے ہیں ، البتہ کبھی کبھار جہنم کی تہوں اور گہرائی کو بھی ’’درجات‘‘ کہا جاتا ہے،[1] جیساکہ اللہ عزوجل نے جنتیوں اور جہنمیوں کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا:
﴿ وَلِكُلٍّ دَرَجَاتٌ مِّمَّا عَمِلُوا ﴾[2]
اور ہر ایک کے اپنے کرتوت کے مطابق درجات ہیں ۔
نیز منافقین کے بارے میں اللہ کا ارشاد ہے:
﴿ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ ﴾[3]
|