مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی
176
بعدکون کون سی بدعتیں ایجاد کر لی تھیں ‘‘ تو میں کہوں گا:ایسے لوگوں کومجھ سے دور ہٹاؤ جنھوں نے میرے بعد میرے دین میں تبدیلیاں کرلی تھیں ۔عبد اللہ بن عباس فرماتے ہیں :’’سحقاً‘‘کے معنیٰ دوری کے ہیں ۔۲- جہنمیوں کا پینا:(اللہ ہمیں اس سے پناہ عطا فرمائے)(الف) الحمیم: اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿ وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ ﴾[1]انہیں (جہنمیوں کو) انتہائی گرم پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتیں ٹکڑے ٹکڑے کردے گا۔حمیـــم:یعنی ناقابل برداشت سخت گرم پانی ہوگا، جو ان کے پیٹ کی آنتوں اور اس میں جو کچھ ہوگا تمام چیزوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردے گا۔[2]