Maktaba Wahhabi

263 - 265
نے انکار کیا، صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! کون انکار کرے گا؟ تو آپ نے فرمایا: جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگا اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے انکار کیا۔ انہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مَن أَطاعَني فقد أَطاعَ اللّٰہَ، ومَن عَصانِـي فقد عَصى اللّٰہَ ‘‘[1] جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔ نیز جنت تک پہنچانے والے عظیم الشان اور جلیل القدر اعمال میں سے نفع بخش یعنی کتاب و سنت کے علم کا حصول اور ان میں جو کچھ ہے اس پر عمل کرنا بھی ہے، اسی لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’ ومن سلكَ طريقًا يلتمسُ فيه علمًا سهلَ اللّٰہُ له به
Flag Counter