Maktaba Wahhabi

18 - 265
بڑے دن کے عذاب کا خوف ہے۔جس شخص سے اس روز وہ عذاب ہٹا دیا جائے تو اس پر اللہ نے بڑا رحم کیا اور یہ صریح کامیابی ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَيُدْخِلُهُمْ رَبُّهُمْ فِي رَحْمَتِهِ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ ﴾۔[1] لیکن جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک کام کئے تو ان کو ان کا رب اپنی رحمت تلے لے لے گا‘ یہی صریح کامیابی ہے۔ چنانچہ بڑی‘عظیم اور صریح کامیابی جہنم سے نجات اور جنت میں داخلہ ہے ، جیسا کہ اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿ كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۗ وَإِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۖ فَمَن زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۗ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ ﴾۔[2]
Flag Counter