کے ساتھ مضبوط وابستگی تھی۔ جب بھی کہیں بدعات اور انحراف کا ظہور ہوا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر کفار کو مسلط کردیا۔ چنانچہ آپ ۱۳/۱۷۷ پرفرماتے ہیں : ’’ جب تک اہل مشرق دین اسلام پر قائم تھے تو وہ اہل ترک ؛ اہل ہند اور اہل چین کے علاوہ دیگر کفار پرغالب و منصور تھے۔ مگر جب ان میں بدعات ؛الحاد اور فسق و فجور پیدا ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے ان پر کفار کومسلط کردیا۔‘‘ ایک دوسرے موقع پر (۲۲/۲۵۴پر )اہل مشرق پر تاتاریوں کے غالب آنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’ اس کا سبب کثرت کے ساتھ فتنوں کا ظہور اور تفرقہ بازی تھا۔‘‘ ٭٭٭ |