Maktaba Wahhabi

17 - 100
’’ ہاتھی کا واقعہ جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے گھر بیت اللہ (کعبہ) کی حرمت کو سب پر عیاں کیا؛ اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں ابابیل نامی پرندے بھیجے جو اپنے پاؤں اور چونچوں میں کنکریاں لیے ہوئے تھے۔ یہ پرندے مختلف گروہوں کی شکل میں آتے تھے۔ اور یہ کنکریاں خشک مٹی [کی ڈھیلانما] کنکریاں تھیں ۔‘‘ اور ایسے ہی واقعہ معراج پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک طور پر کہا ہے کہ معراج کا واقعہ مکہ مکرمہ میں پیش آیا۔ چنانچہ ۳/۳۸۷ پر آپ فرماتے ہیں : ’’ واقعہ معراج مکہ مکرمہ میں پیش آیا۔ اس پر تمام اہل علم کا اتفاق ہے اور قرآن مجید و سنت متواترہ کی نصوص اس بات کی تائید کرتی ہیں ۔‘‘ فتح مکہ کے موقع پر مسلمانوں ہونے والوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کے مؤمن ہونے کی تاکید کی ہے اور آیات قرآنیہ سے استدلال کرتے ہوئے ان پر طعن کرنے والوں پر رد کیا ہے۔ چنانچہ ۴/۴۵۸ پر آپ فرماتے ہیں : ’’ فتح مکہ کے موقعہ پر مسلمان ہونے والے حضرات جیسا کہ امیر معاویہ اور ان کے بھائی یزید؛ سہیل بن عمرو [1]اور حارث بن ہشام رضی اللہ عنہم
Flag Counter