Maktaba Wahhabi

46 - 63
مشکل الفاظ کی توضیح حدیث نمبر (1): لَا یَقْبَلُ:… ’’نہیں وہ قبول کرتا ‘‘ یہ باب ’’ سَمِعَ یَسْمَعُ ‘‘ قَبِلَ یَقْبَلُ قَبُوْلاً‘‘ سے فعل مضارع منفی معروف واحد مذکر غائب کا صیغہ ہے ۔ خَالِصًا:… ’’خالص/بے کھوٹ‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ خَلَصَ یَخْلُصُ خَلُوْصًا ‘‘ سے واحد مذکر اسم فاعل کا صیغہ ہے ۔ وَابْتُغِیَ:… ’’اور چاہی جائے/خواہش کی جائے‘‘ یہ باب ’’اِفْتِعَال ‘‘ اِبْتَغَی یَبْتَغِیْ اِبْتِغَائً ‘‘ سے فعل ماضی مجہول واحد مذکر غائب کا صیغہ ہے ۔ حدیث نمبر (2): نَفَعَتْہُ:… ’’وہ نفع دے گی اس کو‘‘ یہ باب ’’ مَنَعَ یَمْنَعُ ‘‘ نَفَعَ یَنْفَعُ نَفْعًا‘‘ سے فعل ماضی معروف واحدمونث غائب کا صیغہ ہے۔ دَھْرٍ:… لمبازمانہ /دراز وقت/وہ زمانہ جس میں انسان زندہ ہے۔ یُصِیْبُہُ:… ’’وہ پہنچتا ہے اس کو‘‘ یہ باب ’’ اِفْعَال ‘‘ أَصَابَ یُصِیْبُ اِصَابَۃً ‘‘ سے فعل مضارع معروف واحدمذکرغائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (3): اَفْشُوا:… ’’تم پھیلاؤ‘‘ یہ باب ’’اِفْعَال‘‘ اَفْشَی یُفْشِی اِفْشَائً‘‘ سے فعل امرحاضر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔ تَحَابُّوْا:… ’’تم آپس میں محبت کرنے لگ جاؤ گے‘‘ یہ باب ’’تَفَاعُل‘‘ تَحَابَّ یَتَحَابُّ‘‘ سے فعل ماضی معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔
Flag Counter