Maktaba Wahhabi

44 - 63
2۔ اللہ تعالی سے جنت الفردوس کا سوال کرنا چاہیے سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا سَأَلْتُمُ اللّٰہَ تَعَالٰی فَاسْأَلُوہُ الْفِرْدَوْسَ فَإِنَّہٗ سِرُّ الْجَنَّۃِ)) [1] ’’جب تم اللہ تعالیٰ سے سوال کر و تو جنت الفردوس کا سوال کیا کرو کیونکہ وہ جنت کا بہترین اور افضل حصہ ہے۔‘‘ 3۔ تبلیغ دین ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((بَلِّغُوا عَنِّی وَلَو آیَۃً)) [2] ’’میری طرف سے پہنچا دو، خواہ ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔‘‘ اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکلنا روزقیامت کستوری کا باعث ہے سیدناانس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ رَاحَ رَوْحَۃً فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ کَانَ لَہٗ بِمِثْلِ مَا أَصَابَہٗ مِنَ الْغُبَارِ مِسْکًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ)) [3] ’’جو شخص ایک بار اللہ کی راہ میں نکلا تو جتنا گرد وغبار اسے لگے گا، اس کے بقدر قیامت کے دن اسے کستوری ملے گی۔‘‘ 5۔ حفظ حدیث دعا ئے نبوی کا باعث ہے سیدنازید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter