Maktaba Wahhabi

36 - 63
جب کہ حیا جب کسی چیز میں آتی ہے تو وہ اس کو خوبصورت اور خوشنما بنادیتی ہے۔‘‘ 4۔ سنجیدگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور جلد بازی شیطان کی طرف سے ہوتی ہے سیدناانس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلتَّأَنِّی مِنَ اللّٰہِ وَالْعَجَلَۃُ مِنَ الشَّیطَانِ)) [1] ’’تحمل وبردباری اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے جب کہ جلد بازی شیطان کی طرف سے ہے۔‘‘ 5۔ بہترین عمل ہمیشگی کا عمل ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَی اللّٰہِ أَدْوَمُہَا وَإِنْ قَلَّ)) [2] ’’اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ محبوب عمل وہ ہے جس پر ہمیشگی کی جائے، اگرچہ وہ تھوڑا ہی ہو۔‘‘ 6۔ درود شریف شفاعت نبوی کا باعث ہے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ حِیْنَ یُصْبِحُ عَشْرًا وَحِیْنَ یُمْسِیْ عَشْرًا أَدْرَکَتْہُ شَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ)) [3] ’’ جس شخص نے دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام مجھ پر درود بھیجا، اسے قیامت کے دن میری سفارش نصیب ہوگی۔‘‘
Flag Counter