Maktaba Wahhabi

39 - 63
14۔ سفر میں ایک امیر بنانا چاہیے سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا خَرَجَ ثَلَاثَۃٌ فِی سَفَرٍ فَلْیُؤَمِّرُوا أَحَدَہُمْ)) [1] ’’جب تین آدمی سفر پر نکلیں تو ان میں سے ایک کوامیر بنالینا چاہیے۔‘‘ 15۔ کھانے کا خوبصورت ادب سیدنا عمر وبن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اُدْنُ یَا بُنَیَّ فَسَمِّ اللّٰہَ وَکُلْ بِیَمِیْنِکَ وَکُلْ مِمَّا یَلِیْکَ)) [2] ’’اے بیٹا! قریب ہو جاؤ، اللہ تعالیٰ کا نام لو (بسم اللہ پڑھو)، اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔‘‘ 16۔ اچھے کھانے کی نشانی سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَحَبُّ الطَّعَامِ إِلَی اللّٰہِ مَا کَثُرَتْ عَلَیْہِ الْأَیْدِیْ)) [3] ’’اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب کھانا وہ ہے جس پر ہاتھ زیادہ ہوں (مل کر کھایا جائے)۔‘‘ 17۔ قضائے حاجت کے آداب سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِتَّقُوا الْمَلَاعِنَ الثَّلَاثَ: البَرَازَ فِی الْمَوارِدِ وَقَارِعَۃِ الطَّرِیْقِ وَالظِّلَّ)) [4] ’’لعنت کے تیں کاموں سے بچو: پانی کے گھاٹ پر، عام راستے پر اور سائے
Flag Counter