Maktaba Wahhabi

37 - 63
7۔ ہر روز سو مرتبہ استغفار نبوی سنت ہے سیدنااغر مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ إِنِّیْ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ وَأَتُوْبُ إِلَیْہِ کُلَّ یَوْمٍ مِأَۃَ مَرَّۃٍ)) [1] ’’اپنے رب سے بخشش مانگو، میں بھی اس سے سو بار بخشش طلب کرتا ہوں اور اسی کی طرف روزانہ سو مرتبہ رجوع کرتا ہوں۔‘‘ 8۔ دنیا سے بے نیاز شخص محبوب خالق اور مخلوق ہے سیدناسہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((ازْہَدْ فِی الدُّنْیَا یُحِبُّکَ اللّٰہُ وَازْہَدْ فِیْمَا فِیْ أَیْدِی النَّاسِ یُحِبُّکَ النَّاسُ)) [2] ’’دنیا سے بے رغبتی اختیار کر اللہ تعالیٰ تجھ سے محبت کرے گا اور جو کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے اس سے بے نیاز ہو جا لوگ تجھ سے محبت کریں گے۔‘‘ 9۔ دنیاکی رنگینی سے بچاؤ محبت الٰہی کی دلیل ہے سیدناقتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا أَحَبَّ اللّٰہُ عَبدًا حَمَاہُ فِی الدُّنیَا کَمَا یَحْمِی أَحَدُکُمْ سَقِیْمَہُ الْمَائَ)) [3] ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اس کو دنیا سے اس طرح بچاتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے بیمار کو پانی سے بچاتا ہے۔‘‘
Flag Counter