Maktaba Wahhabi

11 - 63
’’اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ اورشاداب رکھے جس نے میری با ت سنی، پھر اسے یاد رکھااور میری طرف سے دوسروں تک پہنچادیا۔‘‘ اور سیدناعبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((نَضَّرَ اللّٰہُ امْرَئً ا سَمِعَ مِنَّا شَیْئًا فَبَلَّغَہٗ کَمَا سَمِعَہٗ فَرُبَّ مُبَلَّغٍ أَوْعٰی مِنْ سَامِعٍ)) [1] ’’اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ اورشاداب رکھے جس نے ہم سے کوئی چیز سنی، پھر اسے جیسے سنا تھا دوسروں تک پہنچایا، بسا اوقا ت براہ راست سننے والے سے وہ شخص زیادہ یاد رکھتا ہے جسے بعد میں حکم پہنچایا جائے ۔‘‘ کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیۃ للبنات میں ہر سال ڈپلومہ، ایڈوانس کورس اور ایک ماہ کے سمر کورس کا اہتمام کیا جاتا ہے، اسی طرح چار ماہ کے پری حفظ کورس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، نیز کلیۃ القرآن میں اتقان القرآن کلاس فار بوائز اور الاصلاح اسلامک سکول موجود ہے۔ ان کے لیے بہ طور نصاب مختصر احادیث کے اس مجموعہ کو تیار کیا گیا ہے، تاکہ طلباء و طالبات کے لیے یاد کرنا بھی آسان ہو اور اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مبنی نبوی راہنمائی لے کر منہجیت کو مضبوط کیا جاسکے۔ احادیث کا یہ مختصر مجموعہ جو کہ ایک سو احادیث پر مشتمل ہے، اس میں نیت کی تصحیح سے لے کر 1.اسلامیات 2.ایمانیات 3.عبادت وریاضت 4.اخلاقیات 5.ادب وآداب 6. معاشرت 7.اقتصادیات ومعیشت 8. عالم برزخ 9.دعوت وتبلیغ … حتیٰ کہ 10. جنت کی خوش خبری تک راہنمائی جمع کر دی گئی ہے۔
Flag Counter