Maktaba Wahhabi

22 - 63
’’قرآن کو پڑھو، اس پر عمل کرو، اس سے پہلو تہی نہ کرو، نہ ہی اس میں غلو کرو، نہ اس کے ذریعے کھاؤ اور نہ ہی اس کے ذریعے مال کی زیادتی طلب کرو۔‘‘ 2۔ تین لوگوں کا احترام اللہ تعالیٰ کا احترام ہے سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ مِنْ إِجْلَالِ اللّٰہِ إِکْرَامَ ذِی الشَّیْبَۃِ الْمُسْلِمِ، وَحَامِلِ الْقُرْآنِ غَیْرِ الْغَالِیْ فِیْہِ وَالْجَافِیْ عَنْہُ، وَإِکْرَامَ ذِی السُّلْطَانِ الْمُقْسِطِ۔))[1] ’’بوڑھے مسلمان کا احترام اورایسا قاری قرآن اس میں غلو کرنے والا نہ ہو اور نہ ہی اس سے پہلو تہی کرنے والا ہو اس کا احترام اور انصاف پسند بادشاہ کا احترام اللہ تعالیٰ کی تعظیم و احترام کی علامت ہے۔‘‘ 3۔ گمراہی سے بچنے کے دو سنہری اصول سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((تَرَکْتُ فِیْکُمْ شَیْئَیْنِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَہُمَا: کِتابَ اللّٰہِ وَسُنَّتِی۔))[2] ’’میں تم میں دو ایسی چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں جن کے بعد تم کبھی بھی گمراہ نہیں ہوگے: اللہ کی کتاب اور میری سنت۔‘‘ 4۔ بدعتی کی توبہ قبول نہیں ہوتی سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter