Maktaba Wahhabi

40 - 63
(والی جگہ) میں پاخانہ کرنا۔‘‘ 18۔ مسواک منہ کی صفائی اور رضائے الٰہی کا باعث ہے سیدناعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((عَلَیکُمْ بِالسِّوَاکِ فَإِنَّہٗ مَطْیَبَۃٌ لِلْفَمِ مَرْضَاۃٌ لِلرَّبِّ۔))[1] ’’مسواک کو لازم پکڑو کیونکہ یہ منہ کی صفائی اور رب کی رضا وخوشنودی کا باعث ہے۔‘‘ 19۔ وضو کو مکمل کرنا سیدنا عمر وبن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَتِمُّوا الْوُضُوئَ وَیلٌ للِأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ)) [2] ’’وضو مکمل کیا کرو، ایڑیوں کے دھونے میں کوتاہی برتنا آگ کا باعث ہے۔‘‘ 20۔ کتے کا پلید کیا برتن سات مرتبہ دھونا چاہیے سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا شَرِبَ الْکَلْبُ فِی إِنَائِ أَحَدِکُمْ فَلْیَغْسلْہُ سَبْعَ مَرَّاتٍ)) [3] ’’جب کتا تم میں سے کسی ایک کے برتن سے پی لے تو اسے سات مرتبہ دھونا چاہیے۔‘‘ 21۔ رِزق کی عزت کرنی چاہیے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَکْرِمُوْا الْخُبْزَ)) [4]
Flag Counter