Maktaba Wahhabi

42 - 63
((إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ، فَلَا یَجْلِسْ حَتّٰی یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ)) [1] ’’جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو وہ بیٹھے نہیں، یہاں تک کہ وہ دو رکعت نماز پڑھ لے۔‘‘ 26۔ قبلہ رخ تھوکنا جائز نہیں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ یُصَلِّی فَلَا یَبْصُقْ قِبَلَ وَجْہِہٖ فإنَّ اللّٰہَ قِبَلَ وَجْہِہٖ إِذَا صَلّٰی۔))[2] ’’جب تم میں سے کوئی نما زپڑھ رہا ہو تو سامنے مت تھوکے، کیونکہ جب وہ نماز پڑھ رہا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کی جانب ہوتا ہے۔‘‘ 27۔ نماز جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھنی چاہئیں سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا صَلّٰی أَحَدُکُمُ الْجُمُعَۃَ فَلْیُصَلِّ بَعْدَہَا أَرْبَعًا۔))[3] ’’جب تم میں سے کوئی نماز جمعہ پڑھ لے تو اسے چاہیے کہ اس کے بعد چار رکعات پڑھے۔‘‘ 28۔ اجازت تین مرتبہ ہوتی ہے سیدناابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدُکُمْ ثَلَاثًا فَلَمْ یُؤْذَنْ لَہٗ فَلْیَرْجِعْ۔))[4]
Flag Counter