Maktaba Wahhabi

27 - 63
4۔ مرغ کو گالی دینا منع ہے: سیدنازید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا تَسُبُّوا الدِّیکَ فَإِنَّہٗ یُوقِظُ لِلصَّلاَۃِ)) [1] ’’مرغ کوبرا بھلا مت کہوکیونکہ وہ نماز کے لیے بیدار کرتا ہے۔‘‘ 5۔ چار قسم کے جانوروں کو قتل کرنا جائز نہیں سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَرْبَعَۃٌ مِنَ الدَّوَابِّ لَا یُقْتَلْنَ: النَّمْلَۃُ والنَّحْلَۃُ وَالْہُدْہُدُ وَالصُّرَدُ)) [2] ’’چار قسم کے جانوروں کو قتل نہ کیا جائے: چیونٹی، شہد کی مکھی، ہدہد اور لٹورا۔‘‘ 6۔ فوت شد گان کو گالی دینا منع ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ فَإِنَّہُمْ قَدْ أَفْضَوا إِلٰی مَا قَدَّمُوا)) [3] ’’مردوں کوبرا بھلامت کہوکیونکہ وہ اپنے اعمال کی (جزا و سزا) کی طرف پہنچ چکے ہیں۔‘‘ 7۔ شیطان کو کو گالی دینا منع ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا تَسُبُّوا الشَّیطَانَ وَتَعَوَّذُوا بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّہٖ))[4] ’’شیطان کو برا بھلا مت کہو بلکہ اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو۔‘‘
Flag Counter