Maktaba Wahhabi

85 - 132
[ترجمہ:یقیناًاللہ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کرتا] یہ تو اس رحمن و رحیم رب کا وعدہ ہے،جو قول و گفتار میں سب سے زیادہ سچا ہے۔ ﴿وَ مَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰہِ حَدِیْثًا﴾[1] [ترجمہ:اللہ تعالیٰ سے زیادہ سچی بات والا اور کون ہوگا؟] ﴿وَعَدَ اللّٰہِ حَقًّا وَ مَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰہِ قِیْلًا﴾[2] [ترجمہ:یہ ہے اللہ تعالیٰ کا وعدہ،جو سراسر سچا ہے اور کون ہے،جو اپنی بات میں اللہ تعالیٰ سے زیادہ سچا ہو؟] یہ تو اس قادر مطلق کا وعدہ ہے،جو اپنا عہد کو سب سے زیادہ پورا کرنے والا ہے۔ ﴿وَ مَنْ اَوْفٰی بِعَہْدِہٖ مِنَ اللّٰہِ﴾[3] [ترجمہ:اور کون ہے،جو اللہ تعالیٰ سے زیادہ اپنا عہد کو پورا کرنے والا ہو؟] یہ تو اس رب ذوالجلال کا وعدہ ہے،جس کا وعدہ حق و صدق کے سوا کچھ ہوتا ہی نہیں۔اس نے خود ہی فرمایا: ﴿اَ لَآ اِنَّ وَعْدَ اللّٰہِ حَقٌّ﴾[4] [ترجمہ:یاد رکھو،کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے] ب:اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کی تاکید[لام تاکید]سے فرمائی۔﴿وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰہُ مَنْ یَّنْصُرُہٗ﴾میں﴿لَیَنْصُرَنَّ﴾کے شروع والا[لام]لام توکید ہے اور علامہ شوکانی رحمہ اللہ کے بیان کے مطابق یہ جملہ حذف شدہ قسم کا جواب ہے اور آیت کریمہ کا معنی
Flag Counter