Maktaba Wahhabi

107 - 132
ان کے وارثین کا صدقہ ہے اور اسی لیے اللہ تعالیٰ،اس کے فرشتے،سمندر کی مچھلیاں اور ہوا کے پرندے لوگوں کو خیر کی تعلیم دینے والے پر درود بھیجتے ہیں اور علم کو چھپانے والے پر اللہ تعالیٰ اور[سب]لعنت کرنے والے لعنت کرتے ہیں۔‘‘ [1] -۱۶- ہدایت کا سبب بننے والے کا عظیم ثواب دعوت الی اللہ تعالیٰ کی عظمت و رفعت اجاگر کرنے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے،کہ کسی شخص کی ہدایت کا سبب بننے والے کا اجر و ثواب انتہائی جلیل القدر ہے۔ اس بات کی دلیل: امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ نے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ خیبر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ کو جھنڈا عطا کرتے وقت ارشاد فرمایا: ’’اُنْفُذْ عَلَی رِسْلِکَ حَتَّی تَنْزِلَ بِسَاحَتِہِمْ،ثُمَّ ادْعُہُمْ إِلَی الْإِسْلَامِ،وَأَخْبِرْہُمْ بِمَا یَجِبُ عَلَیْہِمْ مِنْ حَقِّ اللّٰہِ فِیْہِ۔فَوَاللّٰهِ!لَأَنْ یَہْدِيَ اللّٰهُ بِکَ رَجُلًا وَاحِدًا خَیْرٌ لَکَ مِنْ أَنْ یَکُونَ لَکَ حُمْرُ النَّعَمِ" [2]
Flag Counter