Maktaba Wahhabi

109 - 132
العالمین ہی ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ نے یہ بھی لکھا ہے،کہ اس حدیث میں علم،دعوتِ ہدایت اور اچھی باتوں کی ابتدا کرنے کی فضیلت کا بیان ہے۔[1] ب:امام ابن قیم رحمہ اللہ نے قلم بند کیا ہے: ’’جب کسی عالم کے ذریعے ایک شخص کا ہدایت پانا،اس کے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے،جو کہ اونٹوں والوں کے ہاں بہترین قسم ہے،تو پھر اس شخص کے اجر و ثواب کے کیا کہنے،جس کے ہاتھوں ہر روز لوگوں کی جماعتیں ہدایت حاصل کریں۔‘‘ [2] اے ہمارے رحمن و رحیم رب!ہمیں اس اجر و ثواب سے وافر حصہ نصیب فرمائیے۔آمین یا رب العالمین۔ صحیح بخاری میں عنوانِ حدیث: امام بخاری رحمہ اللہ نے تحریر کیا ہے: [بَابُ فَضْلِ مَنْ أَسْلَمَ عَلَی یَدَیْہِ رَجُلٌ][3] [اس شخص کی فضیلت کے متعلق باب،جس کے ہاتھ پر کوئی اسلام لائے] سنن ابی داؤد میں عنوان حدیث: اور امام ابوداؤد رحمہ اللہ نےاپنی کتاب السنن میں اس پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے:
Flag Counter