Maktaba Wahhabi

84 - 132
۲: دعوتِ دین کے نصرتِ امت کے اسباب میں سے ہونے کی دوسری دلیل رب ذوالجلال کا ارشاد گرامی ہے: ﴿وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰہُ مَنْ یَّنْصُرُہٗ اِنَّ اللّٰہَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ﴾[1] [ترجمہ:جو اللہ تعالیٰ کی مدد کرے گا،اللہ تعالیٰ (بھی) ضرور اس کی مدد کرے گا۔بے شک اللہ تعالیٰ بڑی قوت والا بڑے غلبے والا ہے] تفسیر آیت کریمہ: امام قرطبی رحمہ اللہ نے لکھا ہے:﴿وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰہُ مَنْ یَّنْصُرُہٗ﴾یعنی اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرے گا،جو اس کے نبی اور دین کی مدد کرے گا۔[2] نصرتِ الٰہی کے وعدے کے متعلق تنبیہات: اس آیت کریمہ کے حوالے سے دین کی مدد کرنے والوں کے لیے نصرتِ الٰہی کے وعدے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے درج ذیل باتوں کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے: ا:یہ وعدہ اس مولائے کریم کی طرف سے ہے،جو اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔اس نے خود اپنے متعلق فرمایا: ﴿وَعَدَ اللّٰہِ لَا یُخْلِفُ اللّٰہُ الْمِیْعَادَ﴾[3] [ترجمہ:اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے اور اللہ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کرتا] ﴿اِنَّ اللّٰہَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ﴾[4]
Flag Counter