Maktaba Wahhabi

136 - 156
(اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِاَبِیْ سَلَمَۃَ وَارْفَعْ دَرَجَتَہٗ فِی الْمَہْدِیِّیْنَ وَ اخْلُفْہُ فِیْ عَقِبِہٖ فِی الْغَابِرِیْنَ وَاغْفِرْلَنَا وَلَہٗ یَا رَبُّ الْعَالَمِیْنَ وَافْسَحْ لَہٗ فِیْ قَبْرِہٖ وَ نَوِّرْ لَہٗ فِیْہِ)رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(ہمارے گھر)تشریف لائے۔ اس وقت ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کی آنکھیں پتھرا چکی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی آنکھیں بند کیں اور فرمایا’’جب روح قبض کی جاتی ہے تو نظر اس کے تعاقب میں جاتی ہے۔‘‘ گھر والے اس بات پر رونے لگے تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اپنے مرنے والوں کے حق میں بھلی بات کہو کیونکہ جو کچھ تم کہتے ہو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔‘‘ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے(ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کے حق میں)یہ دعا فرمائی((یا اللہ! ابوسلمہ کو بخش دے‘ ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کا مرتبہ بلند فرما اور اس کے پسماندگان کی نسل سے اس کا جانشین پیدا فرما‘ یا رب العالمین! ہم سب کو اور مرنے والے کو معاف فرما‘ میت کی قبر کشادہ کردے اور اسے نور سے بھر دے۔))اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 193 میت قبر میں رکھتے وقت یہ دعا پڑھنی مسنون ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ اِذَا اُدْخِلَ الْمَیِّتُ الْقَبْرَ قَالَ ] بِسْمِ اللّٰہِ وَ عَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ [ رَوَاہُ اَحْمَدُ وَابْنُ مَاجَۃَ[2] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میت کو قبر میں اتارتے وقت یہ دعا پڑھتے((اللہ کے نام سے اور رسول اللہ کے طریقہ پر(ہم اسے قبر میں اتارتے ہیں۔))اسے احمد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 193۔1 زیارت قبور کی مسنون دعا درج ذیل ہے۔ عَنْ بُرَیْدَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم یُعَلِّمُہُمْ اِذَا خَرَجُوْا اِلَی الْمُقَابِرِ اَنْ یَقُوْلُ قَائِلُہُمْ ]اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ اَہْلَ الدِّیَارِمِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَ اِنَّا اِنْ شَآئَ اللّٰہُ لَلاَحِقُوْنَ اَسْأَلُ اللّٰہَ لَنَا وَلَکُمُ الْعَافِیَۃَ [ رَوَاہُ اَحْمَدُ وَ مُسْلِمٌ[3] حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب لوگ قبرستان جانے کے لئے نکلتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں
Flag Counter