Maktaba Wahhabi

132 - 156
أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الْمَــرَضِ وَالْمَـــوْتِ مرض اور موت سے متعلق دعائیں مسئلہ نمبر 183 مریض کی عیادت کے وقت یہ دعائیں پڑھنی مسنون ہیں۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ((مَنْ عَادَ مَرِیْضًا لَمْ یَحْضُرْ اَجَلُہٗ فَقَالَ عِنْدَہٗ سَبْعَ مِرَارٍ ]اَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَشْفِیَکَ[ اِلاَّ عَافَاہُ اللّٰہُ مِنْ ذٰلِکَ الْمَرَضِ))رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ [1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس شخص نے ایسے مریض کی عیادت کی جس کی موت کا وقت ابھی نہیں آیا اور اس کے لئے سات مرتبہ یہ دعا مانگے((عرش عظیم کے مالک عظمت والے اللہ سے میں سوال کرتا ہوں کہ تجھے شفأ اور عافیت عطا فرمائے۔))تو اللہ اس مریض کو شفا دے گا۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 184 جسم میں درد، بخار یا کسی بھی دوسری بیماری کے مریض کو دم کرنے کی دعائیں۔ 1 عَنْ عُثْمَانَ بْنِ اَبِی الْعَاصِ رضی اللّٰه عنہ اَنَّہٗ شَکَا اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَجَعًا یَجِدُہٗ فِیْ جَسَدِہٖ مُنْذُ اَسْلَمَ فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ((ضَعْ یَدَکَ عَلَی الَّذِیْ یَأْلَمُ مِنْ جَسَدِکَ وَ قُلْ]بِاسْمِ اللّٰہِ[ ثَلاَ ثًا وَ قُلْ سَبْعَ مَرَّاتٍ ] اَعُوْذُ بِاللّٰہِ وَ قُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّماَ اَجِدُ وَ اُحَاذِرُ[))وَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے جسم میں درد تھا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter