Maktaba Wahhabi

111 - 156
أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الصَّبَاحِ وَالْمَسَآءِ صبح و شام کی دعائیں مسئلہ نمبر 154 صبح و شام درج ذیل دعائیں مانگنا مسنون ہے۔ 1 عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم اَنَّہٗ کَانَ یَقُوْلُ : اِذَا اَصْبَحَ ] اَللّٰہُمَّ بِکَ اَصْبَحْنَا وَ بِکَ اَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُ] وَاِذَا َمْسٰی قَالَ اَللّٰہُمَّ بِکَ اَمْسَیْنَا وَ بِکَ اَصْبَحْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ النَّشُوْرُ۔رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1](حسن) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب صبح ہوتی تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے((اے اللہ!تیری مہربانی سے ہم نے صبح کی اور تیری مہربانی سے شام کی۔تیرے کرم سے زندہ ہیں اور تیرے حکم سے مریں گے اور(مرنے کے بعد)دوبارہ زندہ ہو کر تیرے حضور حاضر ہونا ہے۔))اور جب شام ہوتی تو یہ دعا فرماتے((اے اللہ! تیری مہربانی سے ہم نے شام کی اور تیری مہربانی سے صبح کی، تیری مہربانی سے ہم زندہ ہیں اور تیرے حکم سے مریں گے اور(مرنے کے بعد)تیری طرف ہی پلٹنا ہے۔))‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ 2 عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ: لَمْ یَکُنْ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم یَدَعُ ہٰؤُلَآئِ الدَّعْوَاتِ حِیْنَ یُمْسِیَ وَحِیْنَ یُصْبِحُ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَاَہْلِیْ وَمَالِیْ اَللّٰہُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِیْ وَآمِنْ رَوْعَاتِیْ اَللّٰہُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَ
Flag Counter