Maktaba Wahhabi

101 - 156
أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی السَّفَرِ سفرسے متعلق دعائیں مسئلہ نمبر 139 گھر سے نکلتے وقت درج ذیل دعا پڑھنے سے ہر انسان شیطان سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ عَنِ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اِذَا خَرَجَ الرَّجُلٌ مِنْ بَیْتِہِ فَقَالَ ]بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ[ یُقَالُ لَہُ حِیْنَئِذٍ ہُدِیْتَ وَکُفِیْتَ وَوُقِیْتَ فَیَتَنَحَّی لَہُ الشَّیَاطِیْنُ فَیَقُوْلُ شَیْطَانٌ آخَرُ کَیْفَ لَکَ بِرَجُلٍ قَدْ ہُدِیَ وَکُفِیَ وَوُقِیَ۔رَوَاہُ اَبُوْدَاؤد[1] (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب آدمی اپنے گھر سے نکلے اور یہ دعا پڑھے((اللہ کے نام سے(نکلتا ہوں)اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں۔نقصان سے بچنے کی طاقت اور فائدے کے حصول کی قوت اللہ کی توفیق کے بغیر(کسی میں نہیں ہے))اسی وقت اس کے حق میں یہ بات کہی جاتی ہے سارے کاموں میں تیری رہنمائی کی گئی تو کفایت کیا گیا اور(ہر طرح کی برائی اور خسارے سے)بچا لیا گیا پس شیطان اس سے الگ ہو جاتا ہے اور دوسرا شیطان اس سے کہتا ہے تم اس شخص پر کیسے مسلط ہو سکتے ہو جس کی رہنمائی کی گئی ‘کفایت کیا گیا اور محفوظ کیا گیا۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : مَا خَرَجَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم مِنْ بِیْتِیْ قَطُّ اِلاَّ رَفَعَ طَرْفَہُ اِلَی السَّمِآئِ فَقَالَ ] اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ اَنْ اَضِلَّ اُوْ اُضَّلَ اَوْ اَزِلَّ اَوْ اُزَلَّ اَوْ
Flag Counter