Maktaba Wahhabi

81 - 156
اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ فِی الطَّـــہَارَۃِ طہارت سے متعلق دعائیں مسئلہ نمبر 111 بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِذَا دَخَلَ الْخَلاَئَ قَالَ ]اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ [ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو فرماتے((اے اللہ!میں ناپاک جنوں اور جننیوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔))اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 112 بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ اِذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلاَئِ قَالَ((غُفْرَانَکَ))رَوَاہُ اَحْمَدُ وَ اَبُوْدَاؤٗدَ وَالتِّرْمِذِیُّ وَابْنُ مَاجَۃَ[2] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء سے باہر آتے تو فرماتے((یا اللہ! میں تیری بخشش کا طالب ہوں۔))اسے احمد، ابوداؤد،ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 113 غسل کرنے سے قبل یا دوران غسل یا غسل کے بعد کوئی دعا پڑھنا حدیث سے ثابت نہیں۔ مسئلہ نمبر 114 وضو سے قبل ’’بسم اللہ‘‘ پڑھنا ضروری ہے۔ عَنْ سَعِیْدِ بْنِ زَیْدٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم لاَ وَضُوْئَ لِمَنْ لَمْ
Flag Counter