Maktaba Wahhabi

106 - 156
أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الزَّوَاجِ نکاح سے متعلق دعائیں مسئلہ نمبر 146 نکاح کے بعد میاں بیوی کو یہ دعا دینی چاہئے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ اِذَا رَفَّأَالْاِنْسَانَ اِذَا تَزَوَّجَ قَالَ ] بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیْکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْرٍ[۔رَوَاہُ اَحْمَدُ وَ التِّرْمِذِیُّ وَاَبُوْ دَاؤدَ وَابْنُ مَاجَۃَ[1] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکاح کرنے والے آدمی کو ان الفاظ سے دعا دیتے((اللہ تجھے اور تم دونوں کو برکت عطا فرمائے اور تمہارے درمیان بھلائی پر اتفاق پیدا فرمائے۔))اسے احمد‘ ترمذی‘ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 147 نکاح کے بعد بیوی سے پہلی ملاقات پر شوہر کو یہ دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ : اِذَا تَزَوَّجَ اَحَدُکُمْ اِمْرَأَۃً اَوْ اِشْتَرَی خَادِمًا فَلْیَقُلْ اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ وَخَیْرَہَا وَخَیْرَمَا جَبَلْتَہَا عَلَیْہِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّہَا وَمِْن شَرِّ مَا جَبَلْتَہَا عَلَیْہِ۔رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ [2] (حسن) حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ(یعنی شعیب سے)اور شعیب اپنے دادا(عبداللہ بن عمرو بن عاص)سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب تم میں سے کوئی عورت سے نکاح کرے یا غلام خریدے تو یوں دعا کرے((اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور جس طبیعت پر اس کو پیدا کیا ہے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور تجھ سے پناہ مانگتا ہوں
Flag Counter