Maktaba Wahhabi

65 - 156
اَوْجَہُ اِجَـــابَۃِ الدُّعَاءِ قبولیت دعا کی مختلف صورتیں مسئلہ نمبر 66 دعا قبول ہونے کی درج ذیل تین صورتیں ہیں۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَدْعُوْ بِدَعْوَۃٍ لَیْسَ فِیْہَا اِثْمٌ وَ لاَ قَطِیْعَۃُ رَحِمٍ اِلاَّ اَعْطَاہُ اللّٰہُ بِہَا اِحْدٰی ثَلاَثٍ اِمَّا اَنْ تُعَجَّلَ لَہٗ دَعْوَتُہٗ وَ اِمَّا اَنْ یَدَّخِرَہَا لَہٗ فِی الْآخِرَۃِ وَ اِمَّا اَنْ یَصْرِفَ عَنْہُ مِنَ السُّوْئِ مِثْلَہَا))قَالُوْا : اِذًا نُکْثِرُ، قَالَ:((اَللّٰہُ اَکْثَرُ))رَوَاہُ اَحْمَدُ [1] حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب کوئی مسلمان دعا کرتا ہے جس میں گناہ یا قطع رحمی کی بات نہ ہو تو اللہ تعالیٰ تین باتوں میں سے ایک اسے ضرور عطا فرماتا ہے۔(1)یا دعا کے مطابق اس کی خواہش پوری کردی جاتی ہے۔(2)یا اس کی دعا کو آخرت کے لئے ذخیرہ اجر بنا دیتا ہے۔(3)یا دعا کے برابر اس سے کوئی مصیبت ٹال دیتا ہے۔‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے(یہ سن کر)عرض کیا’’تب تو ہم کثرت سے دعا کریں گے۔‘‘رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اللہ کے خزانے بہت زیادہ ہیں۔‘‘ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter