Maktaba Wahhabi

69 - 156
اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ الْقُـــرْآنِیَـــۃُ قرآنی دعائیں مسئلہ نمبر 76 حصول ہدایت اور بیماری سے شفا حاصل کرنے کی دعا۔ ﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ، مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ، اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ، اِہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ، صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ ۵ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلاَالضَّآلِّیْنَ﴾(1: 2۔7) ’’ہر طرح کی تعریف اللہ رب العالمین کے لئے ہے، جو رحمن اور رحیم ہے،روز جزا کا مالک ہے،ہم تیری ہی بندگی کرتے ہیں اور صرف تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں،ہمیں سیدھے راستے پر چلا، ان لوگوں کا سیدھا راستہ جن پر تونے انعام کیا نہ ان لوگوں کا راستہ جن پر تیرا غضب ہوا اور نہ ان کا جو گمراہ ہوئے۔‘‘(سورۃ فاتحہ، آیت نمبر7-1) مسئلہ نمبر 77۔خاتمہ بالخیر کی دعا۔ ﴿فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ﴾(101:12) ’’اے زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے! دنیا اور آخرت میں تو ہی میرا ولی ہے مجھے اس حال میں دنیا سے اٹھا کہ میں مسلمان ہوں اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملا دے۔‘‘(سورۃ یوسف، آیت نمبر101) مسئلہ نمبر 78 نیک اعمال کی توفیق اور اولاد کی اصلاح کے لئے دعا۔ ﴿رَبِّ اَوْزِعْنِیْ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰی وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلْ صَالِحًا تَرْضَاہُ وَ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَ اِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴾(15:46)
Flag Counter