Maktaba Wahhabi

66 - 156
الدُّعَاءِ فِیْ ضَوْئِ الْقُرْآنِ دعا، قرآن مجید کی روشنی میں مسئلہ نمبر 67 دعا عبادت ہے۔ مسئلہ نمبر 68 دعا نہ مانگنا تکبر کی علامت ہے۔ ﴿وَ قَالَ رَبُّکُمُ ادْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَکْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِیْ سَیَدْخُلُوْنَ جَہَنَّمَ دَاخِرِیْنَ﴾(60:40) ’’تمہارا رب کہتا ہے مجھے پکارو میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا۔ جو لوگ تکبر میں آکر میری عبادت(دعا)سے منہ موڑتے ہیں وہ ذلیل و خوار ہو کر ضرور جہنم میں داخل ہوں گے۔‘‘(سورۃ مؤمن، آیت نمبر60) مسئلہ نمبر 69 ہر دعا مانگنے والے کی دعا اللہ تعالیٰ قبول فرماتا ہے۔ مسئلہ نمبر 70 اللہ تعالیٰ سے مانگنے کے لئے کسی وسیلے یا واسطے کی ضرورت نہیں۔ ﴿وَ اِذَا سَأَلَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌ ط اُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لِیْ وَلْیُؤْمِنُوْا بِیْ لَعَلَّہُمْ یَرْشُدُوْنَ﴾(186:2) اور اے نبی ! میرے بندے جب تم سے میرے متعلق پوچھیں(کہ اللہ دور ہے یا نزدیک؟ تو انہیں بتا دو)کہ میں ان سے قریب ہوں۔ جب کوئی دعا کرنے والا دعا کرتا ہے تو میں قبول کرتا ہوں۔ لہٰذا انہیں چاہئے کہ وہ بھی میرا حکم مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں شاید کہ وہ راۂ راست پالیں۔‘‘(سورۃ بقرہ، آیت نمبر186) مسئلہ نمبر 71 صرف اللہ تعالیٰ سے ہی دعا مانگنا جائز ہے۔ ﴿لَہٗ دَعْوَۃُ الْحَقِّ ط وَالَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ لاَ یَسْتَجِیْبُوْنَ لَہُمْ بِشَیْئٍ اِلاَّ
Flag Counter