Maktaba Wahhabi

33 - 156
فَضْــــلُ الدُّعَاءِ دعا کی فضیلت مسئلہ نمبر 1 دعا عبادت ہے۔ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیْرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((اِنَّ الدُّعَاءِ ہُوَ الْعِبَادَۃُ ثُمَّ قَرَأَ ﴿وَ قَالَ رَبُّکُمُ ادْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ﴾))رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِیُّ وَالنِّسَائِیُّ وَابْنُ مَاجَۃَ [1] (صحیح) حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’دعا ہی عبادت ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی’تمہارا رب کہتا ہے مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔‘‘ اسے احمد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 2 دعا اللہ کے نزدیک بڑی عظمت والاعمل ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ا((لَیْسَ شَیْئٌ اَکْرَمَ عَلَی اللّٰہِ مِنَ الدُّعَاءِ))رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [2] (حسن) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ عظمت والا کوئی عمل نہیں۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 3 دعا سے تقدیر بدل جاتی ہے۔ عَنْ سُلْمَانَ الْفَارِسِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((لاَ یَرُدُّ الْقَضَائَ اِلاَّالدُّعَاءِ وَ لاَ یَزِیْدُ فِی الْعُمُرِ اِلاَّ الْبِرُّ))رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[3] (حسن)
Flag Counter