Maktaba Wahhabi

131 - 156
4 عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍرضی اللّٰه عنہ اَنَّ عُمَرَرضی اللّٰه عنہ قَنَتَ بَعْدَ الرُّکُوْعُ فَقَالَ ] اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَنَاوَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَاَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِہِمْ وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِہِمْ وَ انْصُرْہُمْ عَلٰی عَدُوِّکَ وَ عَدُوِّہِمْ اَللّٰہُمَّ الْعَنْ کَفَرَۃَ اَہْلِ الْکِتَابِ الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِکَ وَ یُکَذِّبُوْنَ رُسُلَکَ وَ یُقَاتِلُوْنَ اَوْلِیَائَکَ اَللّٰہُمَّ خَالِفْ بَیْنَ کَلِمَتِہِمْ وَ زَلْزِلْ اَقْدَامَہُمْ وَاَنْزِلْ بِہِمْ بَأْسَکَ الَّذِیْ لاَ تَرُدُّہٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَ نَسْتَغْفِرُکَ وَ نُثْنِیْ عَلَیْکَ وَ لاَ نَکْفُرُکَ وَ نَخْلَعُ وَ نَتْرُکُ مَنْ یَفْجُرُکَ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَللّٰہُمَّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ لَکَ نُصَلِّیْ وَ نَسْجُدُ وَ لَکَ نَسْعٰی وَ نَحْفَدُ وَ نَخْشٰی عَذَابَکَ الْجَدِّ وَ نَرْجُوْا رَحْمَتَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحَقٌ [ رَوَاہُ الْبَیْہَقِیُّ[1] حضرت عبید بن عمیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رکوع کے بعد یہ دعا مانگی((الٰہی! ہماری اور تمام مؤمن مردوں اور عورتوں مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کی بخشش فرما‘ ان کے دلوں میں الفت ڈال دے‘ ان کے درمیان اصلاح فرما‘ اپنے اور ان کے دشمن کے مقابلہ میں ان کی مدد فرما‘ اے اللہ! ان اہل کتاب کافروں پر لعنت کر جو(لوگوں کو)تیری راہ پر چلنے سے روکتے ہیں‘ تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں‘ تیرے دوستوں سے جنگ کرتے ہیں‘ یا اللہ! ان کے درمیان اختلاف ڈال دے‘ ان کے قدم ڈگمگادے اور ان پر ایسا عذاب نازل فرما جسے تو مجرم لوگوں سے پھیرتا نہیں، بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم‘ اے اللہ!ہم تجھ سے مدد اور بخشش طلب کرتے ہیں اور تیری تعریف کرتے ہیں‘ تیری ناشکری نہیں کرتے جو تیری نافرمانی کرے ہم اس سے قطع تعلق کرتے ہیں اور اسے چھوڑتے ہیں۔ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم یا اللہ!ہم تیری ہی بندگی کرتے ہیں صرف تیرے لئے ہی نماز پڑھتے ہیں صرف تجھے ہی سجدہ کرتے ہیں تیری راہ میں محنت اور جدوجہد کرتے ہیں تیرے بڑے عذاب سے ڈرتے ہیں ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں بیشک کافروں کو تیرا عذاب پہنچ کر رہے گا۔))اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter