Maktaba Wahhabi

126 - 156
عَنْ شَکْلِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ اَبِیْہ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قُلْتُ یَا نَبِیَّ اللّٰہِ ا عَلِّمْنِیْ تَعَوُّذًا اَتَعَوَّذُ بِہٖ قَالَ : قُلْ ]اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ سَمْعِیْ وَ شَرِّ بَصَرِیْ وَ شَرِّ لِسَانِیْ وَ شَرِّ قَلْبِیْ وَ شَرِّ مَنِیِّیْ[ رَوَاہُ النِّسَائِیُّ [1] حضرت شکل بن حمید اپنے باپ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے کوئی ایسا تعویذ سکھلائیے جس کے ذریعہ میں پناہ حاصل کرسکوں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’کہو((اے اللہ! میں اپنی سماعت‘بصارت‘ زبان‘ دل اور شرمگاہ کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔))اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 177 فقیری، قلت اور دنیا و آخرت میں ذلت سے پناہ مانگنے کی دعا۔ مسئلہ نمبر 178 کسی پر ظلم کرنے یا اپنے اوپر ظلم ہونے سے پناہ مانگنے کی دعا۔ عَنْ اَبِیُ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ یَقُوْلُ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْفَقْرِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْقِلَّۃِ وَالذِّلَّۃِ وَاَعُوْذُبِکَ اَنْ اَظْلِمَ اَوْ اُظْلَمَ رَوَاہُ النِّسَائِیُّ [2](صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے((اے اللہ! میں فقیری سے(دین اور دنیا کی ضرورتوں میں)کمی سے اور(دنیا و آخرت میں)رسوائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں نیز اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں کسی پر ظلم کروں یا کوئی مجھ پر ظلم کرے۔))اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 179، 180 دنیا کے فتنوں اور عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعا۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر129 کے تحت ملاحظہ فرمائی۔
Flag Counter