Maktaba Wahhabi

125 - 156
اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 173 برص، کوڑھ، دیوانگی اور مختلف بیماریوں سے پناہ مانگنے کی دعا۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ یَقُوْلُ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْبَرَصِ وَ الْجَذَامِ وَالْجُنُوْنِ وَ مِنْ سِیْئِ الْاَسْقَامِ رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[1] (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے’’یا اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں برص‘کوڑھ‘ جنون اور بری بیماریوں سے۔‘‘ اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 174 برے ہمسائے اور برے دوست سے پناہ مانگنے کی دعا۔ عَنْ عُقْبَۃِ بْنِ عَامِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ ] اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ یَوْمِ السُّوْئِ وَ مِنْ لَیْلَۃِ السُّوْئِ وَ مِنْ سَاعَۃِ السُّوْئِ وَ مِنْ صَاحِبِ السُّوْئِ وَ مِنْ جَارِ السُّوْئِ فِیْ دَارِ الْمُقَامَۃِ [ رَوَاہُ الطِّبْرَانِیُّ [2] (صحیح) حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے’’یااللہ! میں اپنے گھر میں برے شب و روز‘ بری گھڑی‘ برے ساتھی اور برے ہمسائے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 175 برے اخلاق، اعمال، خواہشات اور بیماریوں سے پناہ مانگنے کی دعا۔ عَنْ عَمِّ زِیَادِ بْنِ عَلاَ قَۃَ رَحِمَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم ] اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ مُنْکَرَاتِ الْأَخْلاَقِ وَالْأَعْمَالِ وَالْأَہْوَائِ وَالْأَدْوَائِ [ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَ الطِّبْرَانِیُّ وَالْحَاکِمُ [3] (صحیح) حضرت زیاد بن علاقہ رحمۃ اللہ علیہ کے چچا کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا((یا اللہ! میں برے اخلاق‘ برے اعمال‘ بری خواہشات اور بری بیماریوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔))اسے ترمذی‘ طبرانی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 176 کان، آنکھ، زبان، دل اور شرمگاہ کے شر سے پناہ مانگنے کی دعا۔
Flag Counter