Maktaba Wahhabi

110 - 156
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم((اِذَا اَکَلَ اَحَدُکُمْ طَعَامًا فَلْیَقُلْ ] اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَاَطْعِمْنَا خَیْرًا مِنْہُ [ وَاِذَا سُقِیَ لَبَنًا فَلْیَقُلْ ]اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہُ [ فَاِنَّہُ لَیْسَ شَیْئٌ یُجْزِیُٔ مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ اِلاَّ اللَّبَنُ))رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَ اَبُوْ دَاؤدَ [1] (حسن) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو یوں دعا مانگے((یا اللہ! ہمارے کھانے میںبرکت عطا فرما اور ہمیں اس سے بہتر دے۔))اور جب کوئی دودھ پئے تو اسے یہ دعا مانگنی چاہئے((یا اللہ!ہمیں اس میں برکت عطا فرما اورزیادہ دے۔))کھانے اور پینے دونوں کا کام دینے والی چیز دودھ کے علاوہ کوئی نہیں۔‘‘اسے ترمذی اور ابوداؤدنے روایت کیا ہے۔
Flag Counter