Maktaba Wahhabi

109 - 156
عَنْ مُعَاذِ بْنِ اَنَسٍ اَلْجُہَنِیِّ عَنْ اَبِیْہِ عَنِ النَّبِیِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ : مَنْ اَکَلَ طَعَامًا فَقَالَ ]اَلْحَمْدُ للّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ ہَذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِنِیْ وَلاَ قُوَّۃٍ [ غُفِرَلَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ۔ رَوَاہُ اِبْنِ مَاجَۃَ [1] (حسن) حضرت معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے کھانا کھایا اور یہ دعا پڑھی((اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے کھانا کھلایا اور یہ رزق بغیر کسی طاقت اور قوت کے عطا فرمایا۔))اس کے سارے پہلے گناہ معاف کردئیے جائیں گے۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 152 کھانا کھلانے والے کو درج ذیل دعا دینی مسنون ہے۔ عَنْ عَبْدُ اللّٰہِ بْنِ بُسْرٍرضی اللّٰه عنہ قَالَ نَزَلَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم عَلَی اَبِیْ قَالَ فَقَرَّبْنَا اِلَیْہِ طَعَامًا وَ وَطْبَۃً فَاکَلَ مِنْہَا ثُمَّ اُتِیَ بِتَمَرٍ فَکَانَ یَاکُلُہٗ وَیُلْقِی النَّوَی بَیْنَ اِصْبَعَیْہِ ثُمَّ اُتِیَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَہُ ثُمَّ نَاوَلَہُ الَّذِیْ عَنْ یَمِیْنِہْ قَالَ : فَقَالَ اَبِیْ وَاَخَذَ بِلِجَامِ دَابَّتِہِ اُدْعُ اللّٰہَ لَنَا فَقَالَ ] اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَہُمْ فِیْمَا رَزَقْتَہُمْ وَاغْفِرْلَہُمْ وَارْحَمْہُمْ [۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد کے گھر بطور مہمان تشریف لائے ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا اور وطبہ(کھجور‘ گھی اور پنیر سے تیار کردہ کھانا)پیش کیا۔اس کے بعد کھجور لائی گئی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے کھا کر گٹھلی اپنی دونوں انگلیوں کے درمیان ڈالتے جاتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کوئی مشروب لایا گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروب نوش فرمایا اور اسے دے دیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف تھا(واپسی کے وقت)میرے والد نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی لگام پکڑ رکھی تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے حق میں اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیے۔‘‘رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا مانگی((یااللہ! جو کچھ تونے انہیں دیا ہے اس میں برکت عطا فرما انہیں بخش دے، ان پر رحم فرما۔))‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : دوسری دعا مسئلہ نمبر137 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ نمبر 153 دودھ پینے کے بعد یہ دعا مانگنی چاہئے۔
Flag Counter