﴿ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ﴾[البقرۃ ۲۲۲]
’’ بیشک اللہ توبہ کرنے اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔‘‘
اوراللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿یٰبَنِیْٓ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ﴾ [الأعراف: ۳۱]
’’اے اولاد آدم!تم مسجد کی ہر حاضری کے وقت پر اپنا لباس پہن لیا کرو ۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’بیشک اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتاہے ۔‘‘[1]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھی خوشبو پسند تھی۔‘‘[2]
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے تو پاکیزہ خوشبو سے آپ کا پتہ چل جایا کرتا تھا۔‘‘[3]
حضرت علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ خوشبو میں یہ خاصیت ہے کہ فرشتے اسے پسند کرتے ہیں ؛اور شیاطین اس سے نفرت کرتے ہیں ۔شیطان ہمیشہ
|