Maktaba Wahhabi

147 - 223
بیدارہونے کے اذکار ۳۷۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَمَا اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرِ)) ’’ تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کرجاناہے۔ ‘‘[1] ۳۸۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے : ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ فِیْ جَسَدِیْ وَرَدَّ عَلَیَّ رُوْحِیْ وَاَذِنَ لِیْ بِذِکْرِہٖ )) ’’تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے عافیت دی، میرے بدن میں واپس لوٹا دیا میری روح کو اور مجھے اپنی یاد کی توفیق دی۔‘‘[2]
Flag Counter