Maktaba Wahhabi

183 - 223
تکلیف و دکھ کا علاج ۱۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس انسان کو یہ بات خوش کن معلوم ہوتی ہو کہ اللہ تعالیٰ سختی اور تکلیف میں اس کی دعاؤوں کو قبول کرے؛پس اسے چاہیے کہ وہ راحت کے وقت میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کرے۔ ‘‘[1] ۲۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوں دَم کیا کرتے تھے: ((إمْسَحِ البَأسَ ؛ رَبَّ النَّاسِ ؛ بِیَدِکَ الشَفَائُ وَ لَایَکْشِفُ الْکُرْبَ إِلَّا أَنْتَ )) [2] ’’ اے لوگوں کے رب ؛تکلیف ختم کردے؛ تیرے ہی ہاتھ میں شفاء ہے ؛ اور کوئی بھی تیرے علاوہ تکلیف کوختم کرنے والا نہیں ۔‘‘ ۳۔ سیدناعبد اللہ بن عباس رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سخت غم اور مصیبت میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے:
Flag Counter