Maktaba Wahhabi

108 - 223
شیطان اور جنات سے بچاؤ ۱۔ استعاذہ : استعاذہ کا مطلب ہے، اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنا اور اس کی بارگاہ میں رجوع کرناتاکہ ہر قسم کے شروبرائی؛ مکروفریب اور جنات اور شیاطین کی چالوں سے بچا جاسکے۔ استعاذہ کے مقامات: أولاً:..... جب بھی دل میں کوئی شیطانی وسوسہ یا اکساؤ محسوس ہو تو فوراً اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنا چاہیے۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ اِمَّا یَنْزَغَنَّکَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰہِ اِنَّہٗ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ﴾ [الأعراف:۲۰۰] ’’ اور اگر کبھی شیطان کی طرف سے کوئی اکساہٹ تجھے ابھار ہی دے تو اللہ کی پناہ طلب کر، بیشک وہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔‘‘ ثانیاً:..... قرآن مجید کی تلاوت کے وقت ۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿فَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ
Flag Counter