Maktaba Wahhabi

61 - 223
۷۔ صدقہ و خیرات، نیکی کے کام، اور لوگوں کی مددکرنا: جادو اور دیگر برائیوں اور شر وفساد سے بچنے کے بڑے اور اہم ترین وسائل اور علاج میں سے ایک صدقہ و خیرات کرنا؛ فقراء اور محتاج لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنا اور ان کے کام آناہے۔اس میں بہت سارے شرو فساد سے دفاع اور مصائب و آلام کی تخفیف ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ خفیہ صدقہ اللہ تعالیٰ کے غضب کی آگ کو بجھا دیتا ہے ۔‘‘[1] نیزرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ’’بھلائی اور نیکی کے کام کرنا، برائی کی راہوں اورآفات اور ہلاکت خیز اُمور سے بچا لیتے ہیں ۔‘‘[2] اسی وجہ سے صدقہ کرنے کو بھی علاج کی ایک قسم ہی سمجھا جاتا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’صدقہ سے اپنے مریضوں کا علاج کرو۔‘‘[3] ٭٭٭
Flag Counter