Maktaba Wahhabi

166 - 223
آسیب زدہ کا علاج جنات کا اثر ہوجانے کے بعد سب سے بڑا علاج: ۱۔ سورت فاتحہ پڑھ کردم کرنا : حضرت خارجہ بن صلت، اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ : وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور اسلام قبول کیا۔پھر آپ کے ہاں سے واپس چلے گئے۔توآپ ایک قوم کے پاس سے گزرے، جن کے پاس ایک پاگل آدمی لوہے کی زنجیروں سے باندھا ہوا تھا۔ اس قوم کے لوگ ان کے پاس آئے اور کہا: ’’بیشک ہمیں اس آدمی( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم )کے بارے میں خیر کی خبر پہنچی ہے؛تو کیا تمہارے پاس کوئی ایسی چیز ہے جس سے تم اس آدمی کا علاج کردو؟۔ تومیں نے سور فاتحہ پڑھ کر اس پر دم کیا ؛ تو وہ تندرست ہو گیا ۔تو انہوں نے مجھے ایک سو بکریاں دیں میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس واقعہ کے متعلق بتایا تو آپ نے فرمایا :’’کیا اس کے علاوہ بھی کچھ پڑھا تھا؟ ایک دوسری روایت میں ہے: کیا تو نے اس کے علاوہ کچھ کہا تھا؟ میں نے عرض کیا :نہیں ۔ آپ نے فرمایا :’’ اسے لے لیجیے۔ میری عمر کی قسم
Flag Counter