Maktaba Wahhabi

79 - 223
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( من احتجم لسبع عشرۃ وتسع عشرۃ وإحدی و عشرین کان شفاء من کل داء)) [1] ’’ جس شخص نے سترہ، انیس اور اکیس کی تاریخوں میں پچھنے لگوائے تو اس کے لیے ہر بیماری سے شفا ہے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( خیر یوم تحتجمون فیہ سبع عشرۃ وتسع عشرۃ وإحدی وعشرین)) [2] ’’بہترین تاریخیں جن میں تم پچھنے لگواتے ہوسترہ، انیس اور اکیس کی تاریخیں ہیں ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سترہ، انیس یا اکیس تاریخ کوپچھنے لگوایا کرتے تھے۔‘‘[3] قدرتی علاج : ان کے علاوہ کچھ قدرتی طبیعی دوائیں ایسی ہیں جو کہ بہت ہی نفع بخش ہیں ۔ ان کی دلیل کتاب و سنت میں پائی جاتی ہے۔ جب انسان دواؤں کو صدق ویقین اور توجہ کے ساتھ؛ اور اس اعتقادکے ساتھ استعمال کرے کہ ان سے فائدہ ملنا اللہ
Flag Counter