Maktaba Wahhabi

83 - 223
۲۔ کلونجی : اسے فارسی زبان میں(شونیز) [اور عربی میں(الحبۃ السوداء)]کہا جاتا ہے ۔آج کل عرب اسے(حبۃ البرکۃ) کہتے ہیں ۔[1] نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:’’کلونجی میں موت کے علاوہ ہر بیماری کی شفاء ہے ۔‘‘[2] ۳۔ آب زمزم : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’یہ پانی بابرکت ہے ؛ بھر پور غذائیت کی وجہ سے پیٹ بھر دیتا ہے ۔‘‘ [3] ’’اور اس میں بیماری کے لیے شفاء بھی ہے۔ ‘‘[4] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ روئے زمین پر سب سے بہترین پانی زمزم ہے۔ اس میں کھانے والے کے لیے غذا ہے او ربیماری کے لیے شفاء ہے۔‘‘[5] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ زمزم پینے سے وہ مقصد پورا ہوتا ہے جس کے لیے اسے پیا جائے ۔‘‘[6]
Flag Counter