Maktaba Wahhabi

14 - 223
اپنے آپ پر دم کیسے کریں ؟ اوّل :.....ہتھیلیوں پرپھونک ماریں :[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ہر رات جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بستر پر تشریف لاتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کوملا لیتے؛ پھر ان پر پھونک مارتے اور پھریہ سورتیں :﴿قل ھو اللّٰه أحد﴾اور ﴿ قل أعوذ برب الفلق﴾ اور ﴿ قل أعوذ برب الناس ﴾ پڑھ کردوبارہ ہتھیلیوں میں پھونک مارتے اور دونوں ہاتھوں کو اپنے جسم پر جہاں تک ممکن ہو سکتا پھیرلیتے، سر، چہرے اور جسم کے سامنے والے حصے سے شروع کرتے۔ اس طرح تین(3)دفعہ کرتے ۔‘‘[2] دوم:.....تکلیف کی جگہ پر دم کریں : اپنے جسم میں تکلیف کی جگہ پراپنا دائیاں ہاتھ رکھ کردم کریں ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ میں سے کوئی ایک بیمار ہوجاتا تو آپ معوذات پڑھ کر اس پر دم کیا کرتے تھے۔‘‘[3]
Flag Counter