Maktaba Wahhabi

156 - 223
’’اللہ کے نام کے ساتھ،’’اے اللہ میں خبیث جنوں اور خبیث جننیوں سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ (الْخُبُث): نر شیطان کو کہتے ہیں ۔اور(الخَبَائِثِ):مادہ شیطان کو کہتے ہیں ۔ امام أحمد رحمہ اللہ فر ماتے ہیں : ’’میں جب کبھی بھی وضو خانے میں بسم اللہ کہے بغیر بیت الخلاء میں داخل ہوا تو مجھے نا پسندیدہ چیزکاسامناکرنا پڑا۔ [1] وضو سے قبل : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اس انسان کی نماز نہیں ہوتی جس کاوضو نہ ہو اور اس کا وضو نہیں ہوتا جو کہ وضو کرتے ہوئے شروع میں :((بِسْمِ اللّٰہِ ))۔نہیں کہتا ۔‘‘[2] گھرسے نکلتے وقت : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جب انسان گھر سے نکلتا ہے اور وہ یہ کلمات کہتاہے: ((بِسْمِ اللّٰہِ؛ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ؛لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ)) ’’اللہ کے نام سے؛ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، اللہ کی توفیق سے ہی گناہ سے بچنے کی ہمت اورنیکی کرنے کی طاقت ممکن ہے ۔‘‘
Flag Counter