Maktaba Wahhabi

51 - 223
﴿ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا﴾ [الطلاق:۲] ’’ جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے چھٹکارے کی راہ نکال دیتا ہے۔‘‘ نیزاللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَنَجَّیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَکَانُوْا یَتَّقُوْنَ ﴾ [فصلت:۱۸] ’’اور ہاں ایمان داروں اور پارساؤں کو ہم نے بال بال بچا لیا ۔‘‘ ۳۔ واجبات کی ادائیگی اور حرام سے اجتناب گناہوں سے توبہ: اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿مَنْ کَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الْآخِرَۃِ نَزِدْ لَہٗ فِیْ حَرْثِہِ وَمَنْ کَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الدُّنْیَا نُؤتِہِ مِنْہَا وَمَا لَہٗ فِی الْآخِرَۃِ مِنْ نَّصِیبٍ﴾ [الشوری:۲۰] ’’جو کوئی آخر ت کی کھیتی چاہتا ہے ہم اس کے لیے اس کی کھیتی میں اضافہ کریں گے اورجو کوئی دنیا کی کھیتی چاہتا ہے اسے ہم اس میں سے کچھ دے دیں گے اور آخرت میں اس کے لیے کوئی حصہ نہیں ۔‘‘ ۴۔ کثرت سے تلاوت قرآن : بلاشک و شبہ قرآن مجید میں تمام بدنی اور قلبی بیماریوں کی مکمل دوا اور علاج ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآئٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ ﴾ [اسراء ۸۲]
Flag Counter