Maktaba Wahhabi

107 - 223
جو سب سے پہلے بازار میں جاتے ہیں اور نہ ہی ان میں سے ہو جاؤ جو سب سے آخر میں بازار سے نکلتے ہیں ۔ اس لیے کہ بازار شیطان کے معرکہ کی جگہ ہے۔ اور یہیں پر شیطان نے اپنا جھنڈا گاڑ رکھا ہوتا ہے ۔‘‘[1] ۱۹۔ فضول خرچی سے اجتناب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ ایک بستر مرد کا اور ایک بستر عورت کا ؛ تیسرا بستر مہمان کے لیے، اور چوتھا شیطان کے لیے ۔‘‘[2] ۲۰۔ نیند سے بیداری کے وقت تین بارناک جھاڑنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی ایک نیند سے بیدار ہو تو اسے چاہیے کہ تین بار اپنی ناک جھاڑ دے ؛ اس لیے کہ شیطان ناک کے بانسے پر رات گزارتا ہے۔‘‘[3] ٭٭٭
Flag Counter