Maktaba Wahhabi

87 - 88
سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور مہدی دو مختلف شخصیات بعض روایات سے یہ وہم ہوتا ہے کہ شاید سیدناعیسیٰ علیہ السلام اور مہدی رحمہ اللہ ایک ہی شخصیت کا نام ہے اور اسی وہم کو بنیاد بنا کر بعض لوگ نبوت کے ایک جھوٹے دعویدار کو سچا قرار دینے کی کوشش میں غلطاں رہتے ہیں۔ حالانکہ اگر ایسا ثابت ہو جاتا، تب بھی کسی جھوٹے کا دعویٰ ثابت نہیں ہو سکتا تھا، چہ جائیکہ ایسی صورت میں اس کا دعویٰ ثابت کرنے کی کوشش کی جائے کہ خود یہ تصور ہی پایہ ثبوت کو نہ پہنچ سکتا ہو، اس موضوع کی تمام روایات ضعیف، موضوع اور من گھڑت ہیں، ملاحظہ کیجئے ؛ 1. سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یَنْزِلُ عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ مُصَدِّقًا بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَعَلٰی مِلَّتِہٖ مَاتَ، إِمَامًا مَّہْدِیًّا، وَّحَکَمًا عَدْلًا، فَیَقْتُلُ الدَّجَّالَ ۔ ’’سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہما السلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کے لیے نازل ہوں گے اور جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ملت پر نازل ہوں گے، امام، مہدی اور عادل حاکم بن کر نازل ہوں گے، نیز دجال کو قتل کریں گے۔‘‘ (المُعجم الأوسط للطّبراني : 4580) اس کی سند ’’ضعیف‘‘ ہے، یونس بن عبید عبدی اور حسن بصری دونوں مدلس ہیں، سماع
Flag Counter