Maktaba Wahhabi

80 - 88
نزول عیسیٰ علیہ السلام اور امت محمدیہ امت محمدیہ کو دیگر تمام امتوں سے بہترین امت ہونے کا اعزاز دیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿کُنْتُمْ خَیْرَ أُمَّۃٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ﴾ (آل عمران : 110) ’’تم بہترین امت ہو، لوگوں کے لئے نکالے گئے ہو۔‘‘ اس آیت کو بھی سیدناعیسی علیہ السلام کے نزول کے خلاف دلیل بنایا جاتا ہے، اعتراض اٹھایا جاتا ہے کہ اگر اس امت کے لئے ہادی کسی دوسری امت ہی سے بھیجا جانا تھا، تو ہماری امت ’’خیر‘‘ کیونکر ہوئی؟ یہ ایک دھوکہ ہے، یا ایک شبہ، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام ہوں گے تو نبی، لیکن امت محمدیہ میں ایک امتی بن کر نازل ہوں گے، آپ بنی اسرائیل کے لئے نبی تھے، لیکن اس امت کے ایک فرد کی حیثیت سے نازل ہوں گے۔ یہ چیز امت کے خیر ہونے کے منافی ہرگز نہیں، بلکہ امت کا اعزاز ہے کہ سابقہ امتوں کا ایک نبی بھی اس امت کا ایک فرد ہے۔وللہ الحمد !
Flag Counter