Maktaba Wahhabi

عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام

مؤلف: غلام مصطفی ظہیر امن پوری

ناشر: دار التخصص و التحقیق جہلم

تمام ادیان باطل ہوجائیں گے اور اسلام سب دینوں پر غالب آجائے گا۔‘‘ (تفسیر الطّبري : 21/320، ھجر) نزول عیسیٰ علیہ السلام اور متواتر احادیث دین کا دوسرا ماخذ حدیث رسول ہے، جس کو قرآن کی تفسیر، بیان اور تشریح کہا جاتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی آمد کے متعلق اپنی کئی احادیث میں بیان کیا ہے، یہاں تک کہ وہ احادیث تواتر کی حد تک پہنچ گئی ہیں۔ ٭ امام طبری رحمہ اللہ (310ھ)فرماتے ہیں : تَوَاتَرَتِ الْـأَخْبَارُ عَنْ رَّسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ قَالَ : یَنْزِلُ عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ فَیَقْتُلُ الدَّجَّالَ . ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متواتر احادیث مروی ہیں کہ آپ نے فرمایا : عیسیٰ بن مریم علیہما السلام نازل ہوں گے، پھر دجال کو قتل کریں گے۔‘‘ (تفسیر الطّبري : 3/291) ٭ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) لکھتے ہیں :
x
صفحہعنوان
4مقدمہ
6نزول عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام پر قرآنی دلائل
19نزول عیسیٰ علیہ السلام اور متواتر احادیث
44اسلاف امت کی تصریحات
58انکار نزول کی بدعت اور اس سے متعلقہ مباحث
59وفات عیسیٰ علیہ السلام
72قبر عیسیٰ علیہ السلام
80نزول عیسیٰ علیہ السلام اور امت محمدیہ
81رفع کا معنی
84آیت استخلاف سے عدم نزول کا استدلال
87سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور مہدی دو مختلف شخصیات
90مسیح کی نشانیوں میں تعارض کا قضیہ
Flag Counter